
اسلام آباد : وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاؤس میں نظر بند کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو نقص عامہ کی صورتحال کے پیش نظر جی بی ہاؤس میں نظر بند کیا گیا ہے جہاں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کردی گئی ہے۔ خالد خورشید کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ وزیر داخلہ جی بی شمس لون، وزیر قانون سہیل عباس اور دیگر کابینہ اراکین بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔


































