Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

لاہور: ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی اور اسلحہ کی نمائش بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء شہداء کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں چہلم شہدائے کربلا پر جلوس نکالے جارہے ہیںِ، لاہور میں مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔
لاہور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے روایتی جلوس اور عرس داتا دربار کی سیکیورٹی کے لیے 220 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ میٹروبس کا روٹ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک 3 بجے بند کردیا جائے گا۔
کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے بعد از مجلس برآمد ہوا۔ جلوس نمائش، ایم اے جناح روڈ سمیت روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا، جلوس کی نگرانی کیلئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹ کرے گی، شرکاء نوحہ خوانی وماتم کریں گے، جلوس کے راستوں میں پانی کی سبیلیں اور طبی کیمپ لگائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی شبیہ علم و ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے، جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل سروس جزوی طور پر بند رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular