
لندن : برطانیہ کے مشہور گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں اسرائیلی فوج کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگ گئے۔ ریپ پنک جوڑی باب وائلن نے اسٹیج پر آکر اسرائیلی فوج مردہ باد کے خلاف نعرے لگوائے۔ حاضرین نے بھی نعروں کا خوب جواب دیا۔ آئرش ریپ ٹرائیو نی کیپ نے اپنی پرفارمنس کے دوران وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو ہدف تنقید بنایا۔ نی کیپ کے ایک رکن پر حزب اللہ کی حمایت کے الزام میں دہشت گردی کی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔
برطانیہ میں اسرائیلی سفارت خانے نے اس واقعے کے بعد ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانیے سے سخت پریشان ہیں۔ سیکریٹری ہیلتھ ویس اسٹریٹنگ نے اس نعرے کو خوفناک اور بے شرمنانہ تشہیری حربہ قرار دیا ہے۔


































