
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ مزید تین مقدمات میں ضمانت خارج ہوگئی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے حاضری سے استثناء کی درخواست دائر کی اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں قید ہیں۔ عدالت چاہے تو انہیں پیش کرسکتی ہے۔ لیکن عدالت نے حاضری سے استثناء کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانتیں خارج کردیں۔ اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی اسی طرح ان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کردی تھیں۔ دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیوی بشریٰ بی بی کو بھی نو مئی کے واقعات کے کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی اور ان کی ضمانت میں سات ستمبر تک توسیع کردی۔


































