
مقبوضہ بیت المقدس: القسام بریگیڈ کے مجاہدین کے ہاتھوں شمالی غزہ میں صیہونی فوجیوں کی گرفتاری کے بعد غرب اردن اور لبنان میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔ غرب اردن کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر نعرہ تکبیر بلند کیا اور مقاومت کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے الضاحیہ میں عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور مسجدوں سے نعرہ تکبیر کی صدائیں بلند ہوئیں۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صیہونی فورسز کو کامیابی کے ساتھ اپنی جال میں پھنسایا اور متعدد کو ہلاک اور زخمی اور گرفتار کیا۔


































