
تہران : دارالحکومت تہران سمیت ایران بھر میں شہدائے استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں شہدا کی یاد میں سیمینارز، کانفرنسز اور تقریبات کا سلسلہ کئی پہلے ہی شروع ہوگیا تھا۔ بڑے شہروں کی شاہراہیں، چوراہے، سڑکیں اور گلیاں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابو مہدی المہندس کی تصاویر سے مزین ہیں۔وزارت خارجہ کے سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیز میں تقریب سے خطاب کے دوران سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی، جنگی حکمت عملی کے ساتھ سفارتکاری میں بھی مہارت رکھتے تھے۔انہیں جنگ اور سفارت کاری کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں بڑی مہارت حاصل تھی۔


































