
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کسی ممکنہ خلاف ورزی میں ملوث نہیں بلکہ کچھ اندرونی باغی عناصر اس کے ذمے دار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس والے کافی بے قابو رہے ہیں۔ انہوں نے کچھ فائرنگ کی ہے لیکن لگتا ہے کہ شاید قیادت اس میں شامل نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے سے سختی سے لیکن منصفانہ طور پرنمٹا جائے گا۔ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ حماس کے ساتھ امن برقرار رہے۔
ادھر نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ جنگ بندی کے دوران اتار چڑھاؤ آتے رہیں گے۔ حماس اسرائیل پر فائر کرے گی، اور اسرائیل کو جواب دینا ہوگا۔ ہمیں صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی.


































