
غزہ : فلسطینی دھڑوں کے اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ ضمانت کے بغیر اسرائیل سے جنگ بندی کا معاہدہ ایک سیاسی جال ہوگا۔ حماس کے بیان کے مطابق فلسطینین نیشنل اینڈ اسلامک فورس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ اور ناکا بندی کے خاتمے، مکمل اسرائیلی انخلا اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کی ٹھوس ضمانتوں کا فقدان ایک سیاسی جال ہوگا جو اسرائیل کے قبضے کو مستحکم کرے گا۔ بیان میں کہاگیاہے کہ جنگ بندی کی نئی تجویز کے مسودہ کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں فلسطینی مزاحمت کو غیر مسلح کرنا اور اسرائیل کی نسل کشی کو روکنے یا غزہ سے مکمل انخلاء کو یقینی بنانے کی ضمانت کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے کرنا شامل ہے۔ بیان میں مزاحمت کے دفاعی ہتھیاروں پر توجہ مرکوز کرنے کی مذمت کی گئی ہے جبکہ امریکہ اسرائیل کو مہلک ہتھیار اور بے دفاع لوگوں پر گرائے جانے والے بھاری بم فراہم کرتا ہے۔


































