
نئی دہلی : انڈیا اور نیپال میں تباہ کن بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 116 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ بھارتی ریاست اترکھنڈ میں حالیہ دنوں میں 46 افراد ہلاک اور 11 لاپتہ ہوئے ہیں۔ 30 کی ہلاکت گذشتہ روز نینی تال کے علاقے میں ہوئی جب کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے شدید بارش ہوئی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی عمارتیں گر گئیں۔ ضلع المورہ میں5افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پتھراور مٹی کے تودے اُن کے گھر پرآن گرے۔ جنوبی ریاسٹ کیرالا میں وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کا کہنا تھا کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے۔


































