
تل ابیب : بلی تھیلے سے باہر آگئی ، اسرائیل نے شام کو صوبائی بلاکس میں تقسیم کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کردیا۔
اسرائیلی آئوٹ لیٹ اسرائیل ہیوم کے مطابق اسرائیلی وزراء اور حکام نے رواں ہفتے اجلاس میں شام کی تقسیم کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جس کا مقصد شام میں اپنے قومی سلامتی کے مفادات کو محفوظ بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس کے دوران شام میں ترکیہ کی مداخلت اور نئے ڈی فیکٹو شامی رہنما احمد الشرع کے حوالے سے خدشات سمیت دیگر امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اجلاس میں نیوز آؤٹ لیٹ مڈل ایسٹ آئی کی گذشتہ ماہ کی رپورٹ بھی زیر غور آئی جس میں دعوٰی کیا گیا تھا کہ اسرائیل شام کو شمال مشرق میں کرد، جنوب میں دروز اور دمشق میں اسد حکومت کے زیر اثرعلاقوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ اس منصوبے کی کامیابی یا ناکامی سے پہلے ہی اسد حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔


































