
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے شجاعیہ پر وحشیانہ حملہ کرکے تیس فلسطینیوں کو شہید کردیا۔چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد چھپن ہوگئی۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ سٹی کے ضلع شجاعیہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ جس سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تیس لاشیں اور پچاس سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ 80 سے زائد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے صیہونی فوج نے خان یونس میں خیراتی کچن کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے محفوظ علاقہ قرار دیئے گئے المواصی میں طبی امداد فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے کلینک کے قریب فضائی حملہ کیا جس میں چھ فلسطینی جان سے گئے۔


































