
واشنگٹن : امریکا نے فری فری فلسطین کے نعرے لگوانے والے برطانوی سنگر باب وائلن کا ویزہ منسوخ کردیا۔ ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ امریکا نے برطانوی سنگر کے ویزہ منسوخی پر ردعمل دیا اور کہا کہ ہم تشدد اور نفرت کی تعریف کرنے والوں کو خوش آمدید نہیں کہتے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق باب وائلن نے گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں فری فری فلسطین کے نعرے لگوائے تھے۔


































