Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

افغان پناہ گزینوں پر برطانیہ کے دروازے بند، غیر قانونی قرار دیے جانے کا خدشہ

برطانیہ میں پناہ لینے والے افغان شہریوں کے وکلا نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ان پناہ گزینوں کو جلد ہی غیر قانونی قرار دے دیا جائے گا کیونکہ انہیں کاغذات مہیا نہیں کیے گئے ہیں۔ وکلا کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ برطانیہ میں کام کرنے اور کرائے پر گھر لینے کے لیے مزید کتنے کاغذات درکار ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان پناہ گزینوں کے عارضی ویزوں کی معیاد چند دنوں میں ختم ہونے والی ہے، لیکن ہوم آفس کا کہنا ہے کہ وکلا کا موقف غیرضروری ہے.وکلا کی نمائندہ تنظیم لا سوسائٹی نے کہا ہے کہ انہیں ملک بھر سے لوگوں کی کالز موصول ہو رہی ہیں۔ افغان پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپ ڈیٹڈ کاغذات مہیا نہیں کیے گئے اور حکام کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کتنے پناہ گزین متاثر ہوئے ہیں اور کتنے مستقل سکونت کا پرمٹ حاصل کر چکے ہیں۔ ان کاغذات کے بغیر وہ قانونی طور پر کام نہیں کر سکتے، بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکتے، کرائے پر گھر نہیں لے سکتے اور نہ ہی ہیلتھ سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔لا سوسائٹی کی صدر سٹیفنی بوئس نے کہا کہ ’ہوم آفس کو فوری طور پر ان وگوں کو کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے اور رہائش کے لیے ثبوت مہیا کرنے چاہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular