
لندن : پچاس سے زائد برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور ساتھیوں نے غزہ سے زخمی بچوں کے طبی انخلا کا مطالبہ کردیا۔ مڈل ایسٹ آئی نے مئی میں رپورٹ دی تھی کہ حکومت نے غزہ کے شدید زخمی بچوں کو علاج کیلئے ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق لیبر ایم پی کم جانسن کے زیر اہتمام ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو خط بھیجا ہے جس میں غزہ سے زخمی بچوں کیلئے طبی انخلاء کے پروگرام شروع کرنے پر زور دیا گیاہے۔ کم جانسن نے کہاہےکہ ایک اخلاقی غم و غصہ ہے کہ برطانیہ غزہ کے ایک بھی بچے کو طبی امداد کی ضرورت میں کوئی مدد فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے، جب کہ بہت سے دوسرے ممالک نے یہ مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے مصائب کا تصور کرنا ناممکن ہے۔


































