Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

برطانوی ہتھیار روسی سرزمین پر بھی استعمال کرنے کی اجازت

کیف: برطانیہ نے یوکرین کو برطانوی ہتھیار روسی سرزمین پر بھی استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ برطانوی فارن سیکریٹری لارڈ کیمرون نے کیف میں یوکرینی صدر ولادیمر زیلنسکی سے ملاقات کی اس موقع پر لارڈ کیمرون نے کہا کہ یہ روس تھا جس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا اور یوکرین کو روس پر جوابی حملہ کرنے کا مکمل حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ یوکرین پر منحصر ہےکہ وہ برطانوی ہتھیاروں کو کس طرح استعمال کرے۔ اُسے روسی سرزمین پر اہداف کو نشانہ بنانے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نےکہا کہ جب تک ضرورت ہو برطانیہ یوکرین کو سالانہ تین ارب پاؤنڈ کے ہتھیار فراہم کرے گا۔ روس نے کیمرون کے بیان کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ان کے ریمارکس اس بات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہیں کہ مغرب ماسکو کے خلاف ہائبرڈ جنگ میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular