
پیرس : فرانسیسی اخبار نے یوکرین میں برطانوی اور امریکی اسپیشل فورسز کیموجودگی کا بھانڈا پھوڑ دیا، رپورٹ کےمطابق روس کے ساتھ یوکرین کا تنازع شروع ہونے سے قبل ہی برطانیہ اور امریکا کی ایلیٹ اسپیشل فورسز کے دستے یوکرین پہنچ چکے تھے۔فرانسیسی اخبار لی فگارو کی رپورٹ میں یہ دعویٰ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن یوکرین کے دورے پر تھے اور ان کی حفاظت کیلئے برطانیہ کی خصوصی فورس ایس اے ایس کے دستے موجود تھے۔تاہم، سرکاری سطح پر اس دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔ صحافی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ برطانوی ایس اے ایس اور امریکی ڈیلٹا فورس کے یونٹس جنگ شروع ہونے سے قبل ہی یوکرین میں موجود تھے۔ذرائع کہتے ہیں کہ روس کو پہلے سے ہی اس خفیہ جنگ کا علم تھا جو غیر ملکی کمانڈوز روسی فورسز کیخلاف لڑنے والے تھے۔


































