Fri Oct 16, 2026

ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے

روزانہ کی خبریں

امریکی وفد کی حماس رہنماؤں سے ملاقات کے بعد معاہدے کیلئے بریک تھرو

قاہرہ : اسرائیلی چینل بارہ کے مطابق شرم الشیخ میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی سینئر حماس رہنماؤں سے خفیہ ملاقات غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے حصول میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وفد کو حماس رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت امریکی صدر ٹرمپ نے دی تھی۔ بدھ کی رات جب شرم الشیخ میں جاری مذاکرات میں تعطل پیدا ہوا تو قطری ثالثوں نے امریکی وفد کو تجویز دی کہ وہ براہِ راست حماس نمائندوں سے ملاقات کریں تاکہ پیش رفت ممکن ہو سکے۔ پینتالیس منٹ جاری رہنے والی اس نشست میں وٹکوف نے حماس کو باور کرایا کہ یرغمالیوں کا معاملہ اب تنظیم کے لیے اثاثے کے بجائے بوجھ بن چکا ہے، اور انہیں قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے پر آگے بڑھنا چاہیے۔ حماس رہنما خالد الحیہ کے استفسار پر وٹکوف نے جواب دیا کہ صدر ٹرمپ کا پیغام یہ ہے کہ آپ کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ وہ امن منصوبے کے تمام بیس نکات کی حمایت کرتے ہیں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ اس ملاقات کے بعد حماس رہنماؤں نے مصری، قطری اور ترک ثالثوں سے الگ مشاورت کی اور پھر اعلان کیا گیا ہے معاہدہ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular