غزہ : صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں دو اسکولوں پر بمباری کرکے سترہ فلسطینیوں کو موت کی نیند سلادیا۔ صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں التعبین اسکول پر بمباری کی۔ اسکول میں سو سے زائد بے گھر اور متاثرہ خاندان مقیم تھے۔ حملے میں چار فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اس سے پہلے ایک اسکول پر حملے میں تیرا فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں مزید کئی مقامات پر حملے کئے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں بارش کے بعد سردی میں اضافے سے بیماری پھیلنے لگی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو مزید جانیں جاسکتی ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غزہ سٹی میں 2 اسکولوں پر بمباری، 17 نہتے پناہ…
غزہ سٹی میں 2 اسکولوں پر بمباری، 17 نہتے پناہ گزین فلسطینی شہید
-
Raza Musani - نومبر 27, 2024
- بین الاقوامی خبریں
- 2
- 0 minute read


































