Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

مالدیپ کا جرات مندانہ اقدام، اسرائیلی سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد

مالدیپ : مالدیپ حکومت نے فلسطینیوں سے یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ سیاحت مالدیپ کا بڑا ذریعہ آمدنی ہے۔ گذشتہ سال 15 ہزار سے زائد اسرائیلی سیاحوں نے مالدیپ کا رخ کیا تھا اس کے باوجود مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔ مالدیپ کے صدارتی دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ مالدیپ کی حکومت کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے بعد اسرائیل نے اپنے شہریوں کو مالدیپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ اگراس وقت مالدیپ میں موجود اسرائیلیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہمارے لیے ان کی مدد کرنا مشکل ہو جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری اسرائیلی پاسپورٹ کے علاوہ کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر بھی مالدیپ کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular