
ماسکو: روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکا سے تعلقات تیزی سے ختم ہونے کی طرف جارہے ہیں۔ ماسکو میں امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے صدر پوٹن سے متعلق امریکی ہم منصب کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا گیا۔ امریکی سفیرکو احتجاجی مراسلہ بھی دیاگیا احتجاجی مراسلے میں روس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے روسی ہم منصب سے متعلق بیان نے دونوں ممالک کے تعلقات کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔اس طرح کے بیانات امریکی صدر کے عہدے کے شایان شان نہیں۔اس قسم کے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین پرحملے کے حوالے سے روسی صدر ولادی میرپوٹن کوجنگی مجرم قرار دیا تھا۔


































