
بیجنگ : چین نے روس کے خلاف پابندیوں کو یکطرفہ اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے چیئرمین چائنا بینکنگ ریگیولیٹر کمیشن گیو شکنگ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ روس پر یکطرفہ پابندیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں چین متعلقہ فریقین کے ساتھ معمول کے مطابق معاشی اور تجارتی تبادلے جاری رکھے گا، ہم ان پابندیوں کا حصہ نہیں ہوں گے، مغربی ممالک کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں کے اثرات محدود ہونگے.


































