واشنگٹن : اسرائیلی جرائم میں شریک امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اسرائیل کے لیے خطے میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈورن حملوں سے بچانے کے لیے مزید دفاعی سامان بھیجنے پر بات چیت ہوئی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران، حماس، حزب اللّٰہ اور حوثیوں سے اسرائیل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے روزویلٹ نامی جنگی بحری بیڑہ بھی خلیج فارس میں پہنچا دیا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بحری بیڑے کے ساتھ 6 میزائل بردار جہاز بھی موجود ہیں جبکہ مشرقی بحیرہ روم میں 5 امریکی جنگی بحری جہاز پہلے سے ہی تعینات ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- بائیڈن، کاملا ہیریس کا نیتن یاہو سے رابطہ، اسرائیلی جرائم…
بائیڈن، کاملا ہیریس کا نیتن یاہو سے رابطہ، اسرائیلی جرائم میں شریک امریکا کا مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ
-
Raza Musani - اگست 2, 2024
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































