
بیروت : تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیادہ نخالہ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال، 1948 کے مقبوضہ علاقے میں جہادی کارروائی سے متعلق صورتحال اور حالیہ چند دنوں کے دوران ہونے والی شہادت پسندانہ کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں علاقائی و عالمی حالات پر بھی غور کیا گیا۔


































