Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

مناسک حج کا آغاز، منی میں خیمہ بستی آباد

مکہ : پانچ روزہ مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے۔ عازمین حج منی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق دنیا بھر سے لاکھوں عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں۔ جہاں سیکیورٹی کے انتظامت مکمل کرلیے گئے ہیں۔ منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں قیام کریں گے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ہفتے کو ادا کیا جائے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس سال خطبہ حج اردو سمیت 20 بین الاقوامی زبانوں میں نشر کیا جائے گا اور یہ خطبہ دنیا کے ایک ارب سے زائد لوگ سن اور دیکھ سکیں گے۔ مشاعر مقدسہ ٹرین کی سروس کا آغاز بھی ہوگیاہے۔ مشاعر مقدسہ جدید ٹرین سروس منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان نو مختلف اسٹیشنوں کے لیے چلا کرے گی۔وزارت صحت نے واضح کیا کہ حج کے ایام میں ابتدائی طبی امداد کے پانچ ہزار چار سو مردو خواتین رضاکار ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر توفیق الربیعہ حال ہی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ حج کے موقع پر کوئی سیاسی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular