Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے سے پہلے ہی امپورٹڈ حکومت کا دماغ درست ہو جائیگا، صاحبزادہ حامد رضا

لاہور: متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کےچیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قوم بے حس حکمرانوں کا ضمیر جگانے کیلئے حقیقی آزادی مارچ میں شریک ہوکرآواز حق بلند کرے۔ حکمرانوں سے نجات کیلئے اب آخری حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شرکا لانگ مارچ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ قومی امنگوں کا ترجمان ثابت ہوگا۔ آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل رانا ثنااللہ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ ذہنی مریض کبھی دھمکیاں اور کبھی مذاکرات کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ میں ملوث حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ استحکام وطن کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے سے پہلے ہی امپورٹڈ حکومت کا دماغ درست ہو جائیگا۔ امپورٹڈ حکومت سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

مزید پڑھیے

Most Popular