
راولپنڈی: ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے اہلکار شہید جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے اور ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ سپاہی محمد وسیم بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔


































