
جنیوا: اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے کہاہے کہ اس کی کارروائیوں کو روکنے کا مقصد فلسطینی پناہ گزینوں سے ان کی واپسی کے حق کو چھیننا ہے۔ ایجنسی کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ اسرائیلی مہم کے پیچھے اصل محرک انروا کے عملے کے متعدد ارکان سے متعلق مبینہ مسائل نہیں بلکہ سیاسی مقاصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے اپنے علاقوں میں واپسی کو روکا جائے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے اٹھائیس اکتوبر کو قانون منظور کرکے انروا کی سرگرمیوں پر پابندی لگادی تھی۔


































