Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

بنگلادیش، محمد یونس کی تمام سیاسی رہنماؤں کو مذاکرات کی پیشکش

ڈھاکا : بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے تمام سیاسی رہنماؤں کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔ پیرس سے وطن واپسی پر نوبل انعام یافتہ ماہر معیشت محمد یونس ڈھاکہ پہنچے تو آرمی چیف اور طلبا تحریک کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر محمد یونس نے کہا کہ طلبا نے ملک کو بچالیا۔ اب ہمیں آزادی کی حفاظت کرنی ہے۔ بنگلہ دیش پھر آزاد ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے ظلم اور جبر کی انتہا کردی۔ حسینہ واجد نے اپنے اقتدار کیلئے کئی بہترین بنگلہ دیشیوں کو قتل کیا۔ شیخ حسینہ کے استعفے اور ملک سے فرار کے بعد ایک سازش کے تحت اقلیتوں پر حملے کیےگئے۔ اب ہمیں ملک میں امن اور استحکام کے لیے کام کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام امن و امان کو یقینی بنائیں وہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ بے روزگاری، غربت اور عوامی مسائل کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں ماہرین، عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ جو ملک و قوم کی خدمت میں کوتاہی کرے گا وہ اس کو جواب دہ ہوگا۔ ادھر بنگلہ دیش میں وکلا تنظیموں نے چیف جسٹس کو مستعفی ہونے کیلئے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ جمعرات کو وکلاء نے "تعصب کے خلاف وکلاء رابطہ کونسل” کے بینر تلے بی این پی- جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا اور احتجاجی مارچ کیا ۔ مارچ کے دوران چیف جسٹس عبید الحسن اور اپیلٹ ڈویژن کے تمام ججوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا.

مزید پڑھیے

Most Popular