Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

بنگلا دیش، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو وطن واپس لا کر مقدمات چلانے پر غور

ڈھاکا: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے ہندوستان میں پناہ گزین سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو وطن واپس لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔عبوری حکومت کے وزیر اور طلبہ تحریک کے مرکزی رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ معزول وزیرِ اعظم شیخ حسینہ وطن واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔ میں حیران ہوں کہ وہ ملک سے کیوں فرار ہوئیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز سے انٹریو میں ناہید اسلام نے کہاکہ ہم شیخ حسینہ کے دور میں ہلاکتوں پر انصاف چاہتے ہیں۔ اگر شیخ حسینہ وطن واپس نہ آئیں تو ہم انہیں وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ ادھر شیخ حسینہ کے امریکا میں مقیم صاحبزادے سجیب واجد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی والدہ نے ملک چھوڑنے سے قبل استعفیٰ نہیں دیا تھا اور وہ الیکشن کا اعلان ہوتے ہی وطن واپس چلی جائیں گی۔ ادھر طلبا کے الٹی میٹم کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ عبید الحسن نے استعفی دے دیا ہے۔ طلبا نے فل کورٹ کا اجلاس بلانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ عدالت کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور چیف جسٹس سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ تاہم طلبا نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک سپریم کورٹ کے باقی جج بھی مستعفی نہیں ہوجاتے۔

مزید پڑھیے

Most Popular