
ڈھاکا : بنگلادیش میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف مقدمے کا آغاز ہو گیا۔ بنگلہ دیش میں قائم انٹرنیشنل کرائم ٹربیونل کے چیف پراسکیوٹر تاج الاسلام کا کہنا ہے کہ عدالت نے سابق اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف پہلا مقدمہ شروع کیا ہے جو معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حکومت سے تعلق رکھتے تھے۔ مقدمے میں ڈھاکا پولیس کے کمشنر سمیت آٹھ پولیس اہلکار نامزد ہیں۔ اہلکاروں پر گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہرین کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ چار پولیس افسران حراست میں ہیں جبکہ 4 پر غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ تاج الاسلام نے کہا کہ استغاثہ کو یقین ہے کہ یہ مقدمہ ملزمان کے کیے گئے جرائم کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوگا۔


































