Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

پاکستانی زائرین کے ایران سے عراق داخل ہونے پر پابندی، مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، علامہ شبیر میثمی

لاہور: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ چند روز سے یہ مسئلہ سامنے آیا ہے کہ پاکستان سے بائی روڈ جانے والے زائرین امام حسینؑ پر پابندی لگائی گئی ہے، پابندی کو سمجھنا ضروری ہے، وہ یہ کہ میری عراق میں پاکستان کے سفیر سے گفتگو رہی ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ ایران سے عراق بارڈر پر صرف ایرانی جاسکیں گے اور کوئی نہیں جاسکے گا۔ علامہ شبیر میثمی کے مطابق ہمارے پاکستانی زائرین تو بائی ایئر زیادہ سے زیادہ دس بارہ ہزار جاتے ہونگے، سمندری راستے کا تو کوئی سلسلہ نہیں، لیکن جو بائی روڈ جانے والے ہیں، ان پر عراقی حکومت نے پابندی لگائی ہے اور عراقی کابینہ نے اسے پاس کیا ہے، یہ ہمارے پاکستانی ایمبسی کے افراد نے بتایا ہے۔ علامہ شبیر میثمی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ڈالی گئی ویڈیو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزارت خارجہ پاکستان، وزارت خارجہ عراق، مراجع عظام کے دفاتر اور پاکستان کے عراق میں سفیر سے محکم رابطے شروع کر دیئے ہیں، اس معاملے میں میٹنگز شروع ہوچکی ہیں، امید ہے ان شاء اللہ ہم حکومت پاکستان سے جو گفتگو آگے بڑھا رہے ہیں اور مراجع تقلید کے دفاتر سے قائد ملت جعفریہ کے حکم پر رابطوں کو انجام دے رہے ہیں کہ عراقی حکومت پر پریشر ڈال کر کم از کم اربعین کے موقع پر یہ مسائل حل ہوں، دعا کریں کہ قائد ملت جعفریہ کی کوشش نتیجہ دے اور ان شاء اللہ ہم اربعین امام حسینؑ سے قبل اس مسئلے کو حل کرلیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular