
کوہلو : بلوچستان کے شہر کوہلو میں دکان کے اندر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ دھماکا کوہلو بازار میں مٹھائی کی دکان کے اندر ہوا۔ جسکی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ دھماکے کے بعد دکان کی چھت گر گئی۔ جس سے متعدد افراد ملبے تلے پھنسے رہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے کوہلو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ کو گھیر کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


































