
کوئٹہ : بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوگئی چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 6 دھماکے ہوئے، سب سے افسوسناک واقعہ کاہان کوہلو میں پیش آیا جہاں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوئے ۔ دھماکا اس وقت ہوا جب علاقہ میں کلئیرینس آپریشن جاری تھا۔ انٹیلی جینس رپورٹ پر کاہان میں آپریشن 24 دسمبر کو شروع ہوا تھا.کوئٹہ میں پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم حملہ میں خاتون ، 2 بچے اور ایک نوجوان زخمی ہوا ۔ جائے وقوعہ سے گرینیڈ بھی ملا جسے بم ڈسپوزل نے ناکارہ بنایا. سیٹلائیٹ ٹاؤن کوئٹہ میں بھی حملہ ایف سی چیک پوسٹ پردستی بم پھینکا گیادھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ کے 8 زخمی سول ہاسپٹل لائے گئے ادھرحب چوکی صدر تھانے کے قریب بھی ہینڈ گرینیڈ حملہ میں 3 افرادزخمی ہوئےجنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے. خضدار اور کوئٹہ میں مزید دودھماکے ہوئے تاہم ان میں کوئی نقصان نہیں ہوا.


































