
مناما : بحرین اور صیہونی حکومت نے تعلقات کی بحالی کے ڈیڑھ سال بعد سیکیورٹی تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کرلیے۔ مناما میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے پہلے دورے کے موقع پر فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ صیہونی وزارت جنگ نے کہا ہے کہ باہمی مفاہمتی یادداشت کے تحت مستقبل میں انٹیلی جینس، فوجی، صنعتی شراکت داری اور مزید شعبوں میں تعاون کیا جائے گا ۔ بحرین کے ساتھ یہ معاہدہ اسرائیل کا خطے میں اپنے نئے اتحادیوں کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔


































