
کوئٹہ : کوئٹہ سے جبری لاپتہ شیعہ رشید علی طوری 9 ماہ بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ رشید علی طوری کو 20مارچ کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنے دوست ایم ڈبلیوایم کے مقامی رہنما جعفرعلی کے ساتھ کراچی جارہے تھے۔ جعفرعلی کو 19 روز بعدرہا کردیا گیا تھا۔ رشید علی طوری کا آبائی تعلق کرم ایجنسی پاراچنار سے ہے جبکہ ان کے آباؤاجداد طویل عرصہ سے کوئٹہ میں مقیم ہیں۔


































