
راولپنڈی: آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے علاقہ شجاع آباد میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 4 جوانوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ تمام شہدا کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی اور نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کئے گئے جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔


































