
لغزشوں سے چشم پوشی
مرد کو عورت کی بعض ناپسندیدہ عادتوں کے باوجود اس کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ (مرد کو چاہیے) کہ عورت کے ناپسندیدہ امور سے چشم پوشی اور اس کی لغزشوں سے درگزر کرے۔ یہ طرزِعمل میاں بیوی کے تعلقات کو قائم رکھنے، انہیں دوام بخشنے اور دونوں کے درمیان الفت و محبت بڑھانے میں بہت موثر ثابت ہوتا ہے۔


































