Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

تبرکات کی نیلامی ناپسندیدہ فعل، علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا یہ سلسلہ بند کرنے پر زور

کراچی : علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے تبرکات کی نیلامی کو ناپسندیدہ فعل قرار دیتے ہوئے یہ سلسلہ بند کرنے پر زور دیا ہے۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی ہدایت ٹی وی پر تقریب میں شریک تھے اور اس میں بعض تبرکات کی نیلامی کی جانی تھی۔ میزبان نے جیسے ہی تبرکات کی نیلامی کا سلسلہ شروع کیا علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے میزبان سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے مائیک طلب کیا اور کہا کہ تبرکات کی اس طرح نیلامی اچھا فعل نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ادارے مالی تعاون کے بغیر نہیں چلتے لیکن مالی تعاون کا یہ انداز غلط ہے۔ دینی ادارے مالی تعاون کیلئے اپنا انداز اختیار کریں۔ اور نیلامی کے سلسلے کو یہیں روک دیں کیونکہ تبرکات سے متعلق ہدیہ کی بات ہی نہیں ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular