
صنعا : جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے الحدیدہ میں شکت کا بدلہ لینے کے لئے ایک بار پھر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے ناکام بنا دیا۔جوابی کارروائی کے بعد جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیارے بھاگ نکلے۔ سعودی اتحاد نے گذشتہ روز بھی کھوئی ہوئی پوزیشن کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے صوبے کے مختلف علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔


































