
بغداد : عراق سے امریکی فوج کو نکالنے کیلئے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز ایک بار پھر مغربی صوبے الانبار میں واقع عین الاسد چھاؤنی پر راکٹوں اور ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق فوجی اڈے پر دو راکٹ داغے گئے اور دو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔دفاعی سسٹم نے حملوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک ڈرون تباہ ہو گیا جبکہ دوسرا ڈرون عین الاسد ائربیس پر جا گرا۔ چند گھنٹوں پہلے صوبے ذی قار میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا۔ قافلے کے راستے میں نصب بم پھٹنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ اصحاب کہف نامی تنظیم نے حملے کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


































