
غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کی درندگی بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اسکول، اسپتال اور پناہ گزین کیمپوں کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے النصیرات، ال اہلی عرب اسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔ جس کے بعد ال اہلی عرب اسپتال کو بند کردیا گیا ہے۔ النصیرات اسپتال کے بھی کئی وارڈز ایندھن کمی اور اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث ناقابل استعمال ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس، دیرالبلاح، دراج، المواصی، جبالیہ، بیت الھلیل اور مشرقی غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے کیے ہیں۔ جس میں کئی خیمے جل گئے۔ شدید گرمی میں ہزاروں فلسطینی بے سائبان ہو گئے ہیں۔ شہر میں بیماریاں بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
پینے کے پانی کی قلت کے باعث کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے اسپتال زخمیوں کا علاج کرنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔


































