
غزہ : حزب اللہ سے معاہدے کے بعد صیہونی فوج نے غزہ پر حملے تیز کردئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں بیالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے صبح سویرے بیت لاہیہ میں دو مکانات کو بموں سے اڑادیا۔ حملے میں چار فلسطینی شہید اور سات زخمی ہوگئے۔ زیتون محلے میں بچے سمیت دو فلسطین شہید ہوئے۔ خان یونس میں مکان پر ڈرون حملے میں چار فلسطینی جان سے گئے۔ جنگی طیاروں اور ڈرونز نے جبالیہ بیت لاہیہ نصیرات کیمپ اور رفح میں بھی حملے کیے۔ جس میں کئی بے گناہوں کی جانیں گئیں۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد بیالیس ہوگئی ہے۔


































