Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مشرقی خان یونس، دیرالبلاح، رفح پر حملے، متعدد فلسطینی شہید و زخمی

غزہ : صیہونی فوج نے صبح سویرے غزہ میں مشرقی خان یونس۔ دیرالبلاح اور رفح میں شدید حملے کئے ہیں جس میں کئی فلسطینی شہید وزخمی ہوگئے۔
صیہونی فوج نے مشرقی خان یونس کے قصبے اباسان الکبیرہ میں ایک مکان کو میزائل داغ کر تباہ کردیا۔ حملے میں بچوں سمیت کئی افراد شہید و زخمی ہوئے۔ دیر البلاح میں بھی خیمہ بستی پر بم برسائے گئے۔ جس میں کئی معصوموں کی قیمیتی جانیں گئیں۔ رفح میں بھی دو مکانات صیہونی فوج کے ڈرون حملے کا نشانہ بنے جس میں پانچ فلسطینی شہید اور بارہ زخمی ہوگئے۔ رفح میں صیہونی فوج اور مزاحمت کاروں میں شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ القسام بریگیڈ نے صیہونی فوج کو بھاری جانی و عسکری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب گذشتہ روز اسکول پر حملے میں شہید افراد کی تعداد ایک سو بیس تک جاپہنچی۔ کئی زخمی دم توڑ گئے۔ صیہونی فوج نے مشرقی کے بعد جنوبی خان یونس سے بھی انخلاء کے احکامات جاری کردئے اور شیخ ناصر، بربخ اور معین کے علاقوں میں رہنے والوں کا کہا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular