Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

قونصل خانوں پر حملے، ایران کا افغان وفد کو طلب کر کے شدید احتجاج

کابل: افغانستان میں ایرانی قونصل خانوں پر شہریوں کے حملے پر تہران نے افغان وفد کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ ایران میں افغان مہاجرین کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر افغانستان میں مظاہرے جاری ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں طالبان حکومت کے ناظم الامور کو طلب کیا اور افغانستان میں ایران مخالف مظاہروں پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔حکام نے طالبان عہدیدار کو مطلع کیا کہ افغان شہریوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد ایرانی قونصل خانے بند رہیں گے اور تمام کارروائیاں اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک طالبان سفارتکاروں کی سیکیورٹی کو یقینی نہ بنائیں اور حملہ آوروں کیخلاف شدید ایکشن نہ لیں۔واضح رہے کہ ایران کا یہ اقدام افغان شہر ہیرات میں ایرانی قونصل خانے پر شہریوں کے پتھراؤ کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جبکہ کابل میں ایرانی سفارت خانے کے دروازے کو بھی نذرِ آتش کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular