Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

دشمن کے مختلف میدانوں میں حملوں کا صرف دفاع نہیں، بلکہ ان کا منہ توڑ اور بھرپور جواب دینا چاہیے، ولی امر المسلمین

تہران : ولی امر المسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن ایران کے خلاف کثیر الجہتی جنگ میں مصروف ہے۔ انہوں نے دشمن کی اقتصادی، سیاسی، سیکیورٹی ، میڈیا اور سفارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائبرڈ ردعمل کی ضرورت پرزور دیا ۔ ایرانی فضائيہ کے بعض افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ اسلامی نظام کے انقلابی اور حماسی اقدامات کو تحریف اور مسخ سے بچانے اور دشمن کے مشترکہ حملوں کا جواب دینے کے لیے مشترکہ دفاعی اقدام کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں جہادکی تشریح اورتوضیح بہت ہی اہم فریضہ ہے۔ ایرانی فضائیہ کے افسروں اور اہلکاروں نے امریکا اور اسرائیل کے اندازوں اور محاسبات کوغلط ثابت کردیا اور امریکہ کو ایسی جگہ سے مہلک چوٹ پہنچی جس کا اسے تصور بھی نہیں تھا۔ اسلامی محاذ کے سپاہی عسکری، سائنسی، تحقیقاتی ، علمی اور دیگر میدانوں میں اپنی مؤثر اور فعال سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھیں اور دشمن کے رعب و دبدبے سے خوف و ہراس میں مبتلا نہ ہوں تو یقینی طور پر دشمن کے تمام اندازے اور محاسبات غلط ثابت ہوجائيں گے۔ امریکا کو آج بھی ایسی جگہ سے مہلک چوٹ پہنچ رہی ہے جس کا پہلے تصور بھی نہیں تھا یعنی امریکہ کے موجودہ اور سابقہ صدر نے امریکہ کی باقیماندہ آبرو کو بھی ختم کردیا ہے۔ آپ نے دشمن کے مشترکہ اقتصادی، سیاسی، ثقافتی، تبلیغاتی اور سفارتی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں دشمن کے مختلف میدانوں میں مشترکہ حملوں کا صرف دفاع نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان مشترکہ حملوں کا مشترکہ حملوں کے ذریعہ منہ توڑ اور بھر پور جواب دینا چاہیے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران کی مختلف میدانوں میں شاندار کامیابیاں دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہی ہیں کیونکہ ایران نے دشمن کے ارادوں کے بر عکس ترقی کی ہے اور ایران کی موجودہ ترقی اور پیشرفت کا تسلسل ایران کے مستقبل کے درخشاں اور تابناک ہونے کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular