
غزہ :غزہ میں صیہونی بمباری کے تین سو سات دن ہوگئے۔ صیہونی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں، نصیرات کیمپ المغاضی کیمپ اور جبالیہ میں حملوں میں سات فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس اور رفح میں بھی صیہونی بمباری میں کئی فلسطینی شہید ہوئے۔غزہ سٹی میں صیہونی فوج نے دو اسکولوں کو نشانہ بنایا جس میں پندرہ فلسطینی شہید اور تیس سے زائد زخمی ہیں۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد انتالیس ہزار چھ سو ننانوے سے تجاوز کرگئی۔


































