Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے حملے، مزید 32 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

غزہ: صیہونی فوج کی غزہ میں نسل کشی کی جنگ جاری ہے۔ رات سے جاری حملوں میں مزید بتیس فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ دیر البلاح شہر میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں چھ بچوں سمیت سات فلسطینی شہیدہوگئے۔ جنوب مشرق میں صابرہ اور زیتون محلے اور جبالیہ کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ وسطی غزہ میں بھی گولہ باری اور بمباری کی گئی، جس سے کئی مکانات تباہ ہوگئے اور کئی معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کی جان گئی۔ وسطی غزہ میں مزاحمت کاروں سے لڑائی کے دوران صیہونی فوج کے دو میجر مارے گئے۔ جس کی صیہونی فوج نے تصدیق کردی ہے۔
الزویدہ میں شہید ہونیوالے ایک ہی گھر کے پندرہ افراد کو سپرد لحد کردیا گیا۔ شہدا میں نو بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں روزانہ درجنوں شہید ہونے والوں کی تدفین کیلئے قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے اور شہدا کو جہاں جگہ ملتی ہے وہیں سپرد خاک کیا جارہاہے۔ صیہونی فوج نے شمالی حصوں پر مکمل فوجی کنٹرول حاصل کرنے کیلئے بیت حنون، شیخ زید اور بیت لاہیا کے کچھ حصوں سے فلسطینیوں کے انخلاء کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular