
غزہ : غزہ میں صیہونی درندہ صفت فوج نے چوبیس گھنٹوں میں چھپن فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ جبالیہ میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، خواتین اور معصوم بچوں سمیت بائیس فلسطینی جان سے گئے۔ صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ سے انخلاء کا نیا حکم جاری کردیا۔ غزہ سٹی میں بھی صیہونی فوج نے بم برسادیے، تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد بیالیس ہزار ایک سو چھبیس ہوگئی۔صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں غیر قانونی چھاپہ مار کارروائیوں میں کئی فلسطین کاز ایکٹوسٹ کو حراست میں بھی لے لیا۔


































