
قاہرہ : روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عرب ممالک میں خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔ یوکرین سے کئی عرب ممالک میں گندم کی سپلائی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ اور وہ دوسرے ممالک کے گندم پر انحصار کررہے ہیں۔ جن ممالک کے زیادہ متاثر ہونے کے خدشات ہیں ان میں مصر، لبنان، یمن اور دیگر ہمسایہ ممالک شامل ہیں۔ اگر عرب ممالک میں خوراک کی سپلائی بند ہوتی ہے تو وہاں احتجاج شروع ہوسکتا ہے۔


































