
مشرقی بیت المقدس: اردن اور مقبوضہ مغربی کنارے کی سرحد پر فائرنگ سے تین اسرائیلی سیکورٹی اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔ سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ غرب اردن اور اردن کے درمیان سرحد پر تین اسرائیلی فوجیوں کو قتل کرنے والا اردنی فوج کا سابق فوجی تھا۔ جس ٹرک سے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی گی اس کا ڈرائیور سابق اردنی فوجی تھا۔ اس حملے کے بعد اسرائیل نے اردن کے ساتھ تمام راہداریاں بند کردیں۔ صیہونی فوج نے حملہ آور کی تلاش میں مغربی کنارے اور اردن کی سرحدی کراسنگ پر واقع جیریکو میں آپریشن شروع کردیا۔ صیہونی فوجیوں کی بڑی تعداد نے ٹینکوں اور بلڈوزروں کے ساتھ علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے۔


































